کوئٹہ،قصور کی کمسن زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بچوں کا خاموش احتجاج

اتوار 14 جنوری 2018 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) قصور کی کمسن زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف کوئٹہ کے بچوں کا خاموش احتجاج،پوسٹرز اٹھائے بچوں نے ہاتھوں پر سیاہی لگا کر انصاف کی عدم فراہمی کا احساس دلایا، کوئٹہ پریس کلب کے سامنے غیر سرکاری تنظیم لٹل سٹارز نے کمسن بچی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اور بچوں میں جنسی زیادتی سے متعلق احتجاج کرنے کی ترغیب دینے کیلئے پرامن مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا، تنظیم کے عہدے داروں نے کہا کہ قصور سانحہ پر ملک بھر میں احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ کی گئی احتجاج کا یہ انداز ہمارے بچوں کے ذہنوں میں منفی رجحان پروان چڑھانے کا سبب بنا، ہمیں مذہب ممالک کی طرح پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کی روایت اپنانا ہوگی، تاکہ بیرونی ممالک ہمارے تضاد اور فسادات کا غلط فائدہ نہ اٹھاسکیں،مظاہرہ میں شریک بچوں نے پوسٹرز اٹھارکھے تھے جن پر کمسن زینب کیساتھ ہونے والے ظلم اور انصاف دلانے سے متعلق جملے درج تھے،بچوں نے ہاتھوں پر سیاہی لگا کر انصاف کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون دان زینب کو انصاف دلائیں، اور جب تک کمسن زینب کو انصاف نہیں ملے گا انکے ہاتھوں کی سیاہی نہیں مٹے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں