قصور دلخراش واقعہ کے بعد راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں بھی معصوم بچے سے زیادتی کا واقعہ

پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 جنوری 2018 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) قصور کے دلخراش واقعہ کے بعد راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں بھی معصوم بچے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیاجبکہ کہوٹہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے کہوٹہ پولیس کے مطابق منیب عرف مانی نے 7 سالہ بچے عبداللہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ ملزم کو متاثرہ بچے کے والد ساجد محمود کی درخواست پر گرفتارکر کے 377،367A کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا سب انسپکٹر سردار انصر محمود، اے ایس آئی عابد صدیق اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں