ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا شوگر ملوں کا اچانک دورہ ‘کاشتکاروں سے ملاقات ‘شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

پنجاب حکومت کسان بھائیوں کی مشکلات کے حل اور مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

جمعرات 1 فروری 2018 18:37

ْقصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا پتوکی اور کوٹ رادھاکشن کی شوگر ملوں کا اچانک دورہ ‘گنے کے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور انکی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز پتوکی شوگر مل اور مکہ شوگر مل کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر زپتوکی ‘کوٹ رادھاکشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے کسان بھائیوں کی مشکلات کے حل اور مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔گنے کے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔ شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں کو سی پی آر فوری جاری کرنے ‘مکمل وزن اور کٹوتی نہ کرنے کی مکمل پابند ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ مڈل مین کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں اور منظور شدہ کنڈوں پر وزن کروا کر ملوں کو گنا سپلائی کرکے مقررہ کردہ ریٹ حاصل کریں اس ضمن میں کسانوں کے استحصال کرنیوالے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے شوگر ملز میں گنا لیکر آنے والے کسانوں سے گنے کے ادا کئے جانیوالے ریٹ ‘وزن اور کٹوتی سے متعلقہ معاملات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کسانوں کو جاری کردہ انڈومنٹس ‘پرمٹ اور سی پی آر کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ گنا لیکر شوگر ملز میں آنے والے کسانوں کو بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی اور کسانوں کے مفادات کاپورا خیال رکھا جائیگا۔ اس موقع پر کاشتکارتنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق بتایا جس پر انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ آخر ی حد تک جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں