قصور،جواں سالہ شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 3 فروری 2018 13:10

قصور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء)قصور کی بستی رحیم الدین کھڈیا ں سے جواں سالہ شخص کی نعش برآمد پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں خاص کو اطلاع ملی کہ بستی رحم الدین کی ایک دکان کے باہر جواں سالہ شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے اسے قبضے میں لے لیا ہے ، ملنے والی نعش کی شناخت 24 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نشے کا عادی تھا اور سردی کی وجہ سے ٹھٹھر کر اپنی زندگی کھو بیٹھا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں