قصور،کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عبدالغفار منصور

پیر 5 فروری 2018 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء)کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس شہہ رگ کی حفاظت تمام اہل وطن پر فرض ہے، لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے کشمیری آج بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں، کشمیری پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں تمام مسلمانوں اور پاکستانیوں کو کشمیریوں کے حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر موومنٹ قصور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ہونے میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کیلئے جاتے وقت پریس کلب مصطفی آباد کے باہر مین فیروز پور روڈ پر تحریک حرمت رسولﷺضلع قصور کے صدر عبدالغفار منصور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں کشمیر پیلٹ گنوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اگر یہ مظالم کسی غیر مسلم قوم کے ساتھ ہوتے تو اسے اب تک آزادی مل چکی ہوتی، کشمیر، برما، فلسطین سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے مظالم صرف اور صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں، مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں