قصور، تیزرفتاربس کی زد میں آ کرشہری جاں بحق

منگل 6 فروری 2018 10:30

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) تیزرفتاربس کی زد میں آ کرنامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا، پتوکی بائی پاس پرنامعلوم شخص سڑک عبور کررہا تھاکہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتار بس کی زد میں آ گیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس پتوکی نے ضابطے کی کارروائی کرکے نامعلوم بس ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں