خربوزے کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

منگل 6 فروری 2018 10:51

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے صوبے کے تمام علاقوں میں خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی96 اور راوی کو21 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈپر ماہ مارچ کے آخرتک کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم اگر زرخیز میرااورپانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہایت ہی موزوں ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خربوے کی کاشت اوربہترفصل کے حصول کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال ہی کافی ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے والے اس کے بعد تین دفعہ ہل پھیرنے اور ہرمرتبہ ڈھیلے توڑنے‘زمین کونرم کرنے وبھربھری بنانے کیلئے سہاگہ بھی چلاناچاہئے کیونکہ اسکے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی موثر نتائج کا حامل ہوسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں