قصور میں پاپولیشن ویلفیئر پروگرام جاری ہے،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

جمعرات 8 فروری 2018 11:41

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرقصورمیاں محمدامجد فاروق نے بتایاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے پیداہونیوالے مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت نے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کاآغاز کررکھاہے جس پر خطیررقم خرچ کی جارہی ہے‘آبادی میں اضافہ کیلئے باقاعدہ پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے اور ان مسائل کے نتائج سے اپنی قوم کو آگاہ کرنا بھی اشدضروری ہے تاکہ ہرفرد حکومتی کاوشوں کے ساتھ اپنا فیملی سائز اپنے وسائل کے مطابق منصوبہ بندی سے تشکیل دے سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق درپیش مسائل کے دیرپاحل کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے وسائل اورآبادی میں توازن پیداکرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں