ہلال احمرہسپتال میں مفت طبی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں، ایم ایس

جمعرات 8 فروری 2018 11:41

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء)ہلال احمرہسپتال دیناناتھ ڈینٹل کالج میںطلبہ وطالبات کو میڈیکل کی معیاری تعلیم دی جارہی ہے تاکہ یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بہترین ڈاکٹرز عوام الناس کو بہترین علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرسکیں۔ان خیالات کا اظہارہلال احمرہسپتال دیناناتھ ڈینٹل کالج کے ایم ایس (ر)لیفٹیننٹ کرنل شہزادخرم درانی اور پرنسپل پروفیسرڈاکٹرعابدنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام الناس کو ہرطرح کی طبی سہولیات مہیاکی جارہی ہیںاورہسپتال میں 24گھنٹے مرد اورخواتین ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں جو ہمہ وقت عوام الناس کی خدمت کیلئے حاضر رہتے ہیں۔یہاں پر لوگوں کامفت علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایک مسیحا ہوتاہے اور اُسے انسانیت کی خاطرہروقت انسانوں کا بھلاہی کرناچاہئے‘دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ہم اس مشن کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں