کاشتکار گنے کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں، محکمہ زراعت

اتوار 11 فروری 2018 12:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ماہرین محکمہ زراعت قصورنے کہاہے کہ برازیل نے دنیابھرمیں گنے کی پیداوار کے حساب سے پہلی اور بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان گنے کی پیداوارکے لحاظ سے دنیابھرکے ممالک میں پانچویں نمبرپرآگیاہے تاہم اگرکاشتکار منظورشدہ اقسام کاشت کریں تو پاکستان گنے کی پیداوار میں تیسرے نمبرپر آسکتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قدرتی ماحول اورسازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم ازکم دوگنا اضافہ کیاجاسکتاہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدیدپیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں‘پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ پیداوار بھارت ودیگر ممالک سے کم ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں