پھلوں و سبزیوں میں استعمال کیا جانیوالا کیمیکل انتہائی مضرہے،،طبی ماہرین

اتوار 11 فروری 2018 12:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء)ماہرین صحت نے خبردار کیاہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کئے جانیوالے کیمیکل صحت کیلئے انتہائی مضرہیں۔ کیمیکلزکے نتیجے میں کینسر‘گردوں اورمعدے کی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ اور تازہ رکھنے کیلئے عمومی طورپر جوکیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں اس میں کیلشیم‘ کاربوہائیڈ‘آرسینک اور فاسفورس وغیرہ شامل ہیں جبکہ دنیاکے کئی ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم یہاں پھلوں اور سبزیوں میں استعمال عام ہے جو کہ انتہائی مضرہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں