پنجاب رینجرز کی غیر قانونی مٹی اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی متعدد افراد گرفتار

اتوار 11 فروری 2018 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) قصور میں زیرولائن سے ساڑھے 5 کلو میٹر کے فاصلے سے ناجائز مٹی اٹھانے والے 11افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ٹریکٹر ٹرالیاں اور ایک ایکس ویٹر بھی قبضہ میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے سرحدی گائوں پوسٹ لیل کے ایریا میں زیرو لائن سے ساڑھے 5 کلو میٹر سیکنڈ زون سے ناجائز مٹی اٹھانے میں مصروف بدر پور کے محمد جاوید اقبال، گلواڑہ کے محمد عرفان، جھانب کے محمد ادریس، کیت کے محمد نواز، سرہالی کلاں کے رفاقت علی، زاہد علی، محمد مجید، محمد آصف، محمد رشید، دیپالپور کے فقیر حسین اورگھوالہ کالونی کے پرویز احمد کو گرفتار کرکے ایک ایکس ویٹر ، 9 ٹریکٹر ٹرالیاں قبضہ میں لیکر پولیس تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا، حکیم شہید چیک پوسٹ کیرکا رینجرز کے سب انسپکٹر امجد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں