قصور، ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو4لاکھ سے زائد مالیت کی بیٹریاں،نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے

اتوار 11 فروری 2018 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) قصورکے گردونواح میںڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو4لاکھ سے زائد مالیت کی بیٹریاں،نقدی اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی بی ایس لنک پر لگے ہوئے ٹاور پر تعینات چوکیدار کو ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور اسے رسیوں سے باند دیا اور انتہائی تسلی سے ٹاور میں لگی ہوئی4لاکھ روپے مالیت کی24بیٹریاںلے گئے ،جبکہ مصطفی آباد للیانی کے نواح چڑیوان کے قریب موٹر سائیکل سوار غلام مصطفیٰ کو ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر22ہزار کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں