بیوہ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب

پیر 12 فروری 2018 20:49

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال چوہدری نے موضع دھلیانہ حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ کی رہائشی بیوہ بیگاں بی بی کی رٹ پٹیشن برائے اندراج مقدمہ پر ڈی پی او قصور سے 15فروری کو رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگاں بی بی نے اپنی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے محمد عباس سے زمین ٹھیکہ پر لیکر مال مویشیوں کا فارم بنا رکھا ہے اسکا خاوند دس سال قبل فوت ہوچکا ہے اس کی دوبیٹیاں بھی اسکے ساتھ کام میں ہاتھ بٹاتی ہیں ،گزشتہ ماہ اسے تھانہ صدر قصور میں تعینات انسپکٹر ایس ایچ او ملک طارق نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسکے کچھ رشتہ داروں کے بارے میں دریافت کیا اور اسی دوران اسے اور اسکی بیٹیوں کو بلا اشتعال ،بیجا طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے مال مویشی ایک گاڑی میں لوڈ کر لیے اور انہیں بھی تھانہ چونیاں لے گیا جہاں پر اسے دس دن قید میں رکھا گیا بعد ازیں منڈی عثمان والہ لیجایا گیا جہاں حبس بے جا میں رکھا گیا بعد ازیں تھانہ صدر قصور لے آیا جہاں پر اس نے اسے اپنے نجی ٹارچر سیل میں رکھا اور تشدد کرتے رہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں