چائلڈ پروٹیکشن بیورواور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ ‘والدین اور بچوں کی چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں کیا گیا ۔جس میں سینئر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ززہرا عمر ‘رضوان حیدر ‘سائیکالوجسٹ خدیجہ الیاس ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری عبدالواحد ‘چیئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل برائے این جی اوز جمیل احمد خاں ‘انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل قصور زرتاب خان ‘اساتذہ ‘والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اس کائنات کی سب سے خوبصورت تخلیق ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم بچوں اور انکے والدین میں اپنی حفاظت خود کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیکر اپنا کردار ادا کرنا ہے تا کہ شرپسند عناصر کو معاشرے میں پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

مقررین نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے تربیت دیں اور بچوں سے تعلقات مضبوط کریں ۔ اسی طرح والدین بھی اپنے بچوں کیساتھ شفقت اور محبت سے ایسی فضا قائم کریں کہ وہ اپنے ساتھ ہونیوالی کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کے بارے میں انہیں آگاہ کر سکیں تا کہ بروقت ایکشن لیکر ایک بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں