مقتولہ زینب کے والد کا مجرم عمران کی سرعام پھانسی کیلئے سیاسی قائدین کو خط

منگل 17 جولائی 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے، مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے موقف کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں