قصور،ڈی پی او کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:31

قصور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ، شہریوں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ پولیس خدمت مرکز کاقیام سنگ میل ثابت ہورہا ہے،ڈی پی او نے عوام کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور پولیس خدمت مرکز کے سٹاف کو عوام کو سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ،یاد رہے پولیس خدمت مرکز کا سنگ بنیاد دسمبر2017ء میںرکھا گیا تھا، پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک چھت تلے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ دار کا اندراج ،ڈرائیونگ لائسنس رینول و لرنر ،گاڑیوں کی ویری فیکشن ،رپٹ گمشدگی اور ایف آئی آر کی کاپی سمیت متعدد سہولیات میسر ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کا قیام عوام کی خدمت اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ شہری ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں اور انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے نہ پڑیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں