قصور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری،9منشیات فروشوں سمیت12 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںمنشیات برآمدکر کے مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلہ میں ضلعی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 9بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی7کلوگرام سے زائد چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمات درج کیے اسی طرح قتل ڈکیتی،رابری اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تین خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں