صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور

پیر 14 جنوری 2019 18:24

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر قصورسمیت تمام شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے‘ تجاوزات کا خاتمہ ‘ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد ‘اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ‘شبیر احمد ڈوگر ‘آصف علی ڈوگر ‘زہرہ دستگیر‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘سی ای او ایجو کیشن مسز واصف ناہید ‘میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کیلئے فوری طور پر ڈمپنگ سائیٹ کی زمین کی نشاندہی کی جائے اورمذکورہ اراضی ایکوائر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں