قصورپولیس کی اشتہاری مجرموںکے خلاف کارروائیاں

منگل 15 جنوری 2019 21:26

قصور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاںجاری، قتل اور ڈکیتی معہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے 4خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت13اشتہاری گرفتار،ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایس ایچ او طاہر محمود خاں کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2017کے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ ملوث اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری اصغر عرف کالی کو گرفتار کر لیا ہے،اسی طرح تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ایس ایچ او ثقلین بخاری کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سال 2008کے قتل کے دیرینہ مقدمہ میں مجرم اشتہاری اظہر عرف اظہری کوگرفتار کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں