قصور،پولیس کی کاروائیاں جاری،21ملزمان گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 20:12

قصور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری،14خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت21ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںمنشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،مجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث14خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے،گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 2اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں ۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کیے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئی5بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کرکی82لیٹر دیسی شراب،اڑھائی کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں