ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر سے پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر محمدحسن کی ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر سے پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر محمدحسن نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں پاک فضائیہ کے جنگی جہاز کا ماڈل پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کا کردار نہایت اہم ہے خصوصا بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس جرات اور پیشہ وارانہ مہارت سے وطن عزیز کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ، فضائی معرکے میں دشمن کے دو جنگی جہاز مار گرائے اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

انہوں نے اس امید ظاہر کہ پاک فضائیہ اپنی انہیں درخشندہ روایات کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی اور ملک کے چپے چپے کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے پوری قوم

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں