قصور ،پولیس کا بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،10قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

قصور ،پولیس کا بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،10قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) تھانہ صدرقصور پولیس کا بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،10قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈی ایس پی رائے محمد احسان الٰہی کی خصوصی ہدایات پر کیسرگڑھ میں بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئی10ملزمان غلام مصطفی، غلام حیدر، نیاز، عابد،بابر،غلام الرسول،شفیق، آصف، سجاد اور بشیر کو قمار بازی کرتے ہوئے گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی جبکہ ایک کس حبیب اللہ عرف ڈی سی موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا،تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزادآصف نے تھانہ صدر پولیس کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں