آئندہ مون سون میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے جامع فلڈ پلان مرتب کیا جائے‘وسیمہ عمر

پری مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے تمام وسائل کو منظم اور فعال رکھا جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور کی اجلاس میں ہدایات

پیر 22 اپریل 2019 17:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) بلدیاتی ادارے شہری علاقوں میں صفائی مہم پر بھرپور توجہ دیں، آئندہ مون سون میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے جامع فلڈ پلان مرتب کیا جائے، پری مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے تمام وسائل کو منظم اور فعال رکھا جائے، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے اہم اجلاس کے دوران جاری کیں جس میں اے ڈی سی جی راناشہزاد احمد، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا، آصف علی ڈوگر، زہر ہ دستگیر، شبیر احمد ڈوگر ،ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بعض میونسپل کمیٹیوں کیطرف سے صفائی اور سینٹی ٹیشن کی سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے مہم بند نہیں ہونی چاہیے، میونسپل کمیٹیاں بارشوں کے دوران نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف علاقوں میں کیمپس کے قیام کیلئے جگہ کی نشاندہی کریں۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ مون سون کے دوران سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہونی چاہیں، میونسپل کمیٹیاں، ریسکیو1122، سول ڈیفنس سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ مشینری اور انسانی وسائل کو منظم رکھیں، اسسٹنٹ کمشنرز کٹائو والے علاقوں میں ڈیرہ جات پر آباد افراد کے کوائف جمع کریں تاکہ ہنگامی صورتحال میں انکو مدد فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں