میونسپل کمیٹیاں سی کلاس اڈہ جات پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں‘وسیمہ عمر

سرکاری اڈہ جات میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 23 اپریل 2019 17:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹیاں سی کلاس اڈہ جات پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، سرکاری اڈہ جات میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے، ان فٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری آر ٹی اے حافظ عثمان، سی کلاس اڈہ جات چلانے والی میونسپل کمیٹیوںکے چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ جن سی کلاس بس اسٹینڈز پر شیڈز نہیں وہاں شیڈز کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں،اڈہ جات پر صفائی کا انتظام یقینی بنایا جائے، واش رومز صاف ستھرے ہونے چاہیں نیز سی کلاس اڈہ جات پر سکولوں، کالجوں کی بسوں کو کھڑا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے ہدایت کی کہ سی کلاس اسٹینڈ چونیاں کو فنکشنل کرنے کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے، میونسپل کمیٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز باہم مشاورت سے جامع اقدامات تجویز کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں