مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، آر پی او شیخوپورہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:02

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) آر پی او شیخوپورہ ریجن عبدالقادر قیوم نے ضلع قصور کا دورہ کیا، تھانہ مصطفی آبادکے ریکارڈ کی انسپکشن کی، کرائم اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا ، پولیس خدمت مرکز، سیف سٹی آفس کا بھی وزٹ کیا ،سی ایم کمپلینٹ سیل اور 8787پر شکایات کی پینڈینسی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی، ڈی ایس پی سٹی رائے محمد احسان الٰہی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

آر پی او شیخوپورہ ریجن کی تھانہ مصطفی آباد آمد کے موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،تھانہ کے ریکارڈ کی انسپکشن کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات پر تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ مجرما ن اشتہاریوںکی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،اے کیٹگری کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،اور تمام سائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی آفس قصور کا بھی وزٹ کیا،ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھت تلے عوام کو 14مختلف نوعیت کی سہولیات دی جارہی جو پبلک سروس کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ،جبکہ سیف سٹی قصور سے ناصرف کرائم میں واضح کمی ہوگی بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی، جدید ترین سہولیات سے آراستہ 15سسٹم کو بھی سیف سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے جہاں پر تین شفٹوں میں سیف سٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے سی ایم کمپلینٹ سیل اور 8787پر زیر التواء شکایات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی پینڈ نگ شکایات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں