ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے،انسپکٹر ٹریفک پولیس قصور

ْ’’نہ کر روڈ پہ اتنی مستی ،زندگی نہیں ہے اتنی سستی ‘‘ آگاہی مہم بارے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 13:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) انسپکٹر ٹریفک پولیس قصور جمیل ساجد اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن آفیسر محمد اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے ،’’نہ کر روڈ پہ اتنی مستی ،زندگی نہیں ہے اتنی سستی ‘‘ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں ، ٹریفک قوانین آپ کی حفاظت کی ضامن ہیں اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج قصور میں ٹریفک آگاہی سیمینار میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ جان لیوا اور خطرناک کھیل ہے جس سے آپ کی اور دوسروں کی جان جا سکتی ہے شہری ون ویلنگ سے اجتناب کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے افسران تعلیمی اداروں میں جا کر نوجوانوں میں شعور کو بیدار کر رہے ہیں ۔

نوجوانوں کو چاہیے کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ، گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ اور موٹر سائیکل چلاتے وقت سر پر ہیلپٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال ضرور کریں ۔ ٹریفک سگنلز کی پابندی یقینی بنائیں تا کہ زندگیوں کو حادثات سے بچایا جا سکے اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پاکر بلا وجہ ٹریفک کے رش اور جان لیوا شور سے نجات حاصل کی جا سکے ۔اس موقع پر انہوں نے طلباء میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں