قصور، نامعلوم ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی

پیر 20 مئی 2019 20:06

قصور۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) نامعلوم ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ چیلہ چک9کے کھیتوں سے 45سالہ نواب بی بی زوجہ میر علی کی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس تھانہ سرائے مغل نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق نواب بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں