قصور، گھر میں کام کرتے واٹر پمپ سے کرنٹ لگنے سے ایک عورت چل بسی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) علاقہ تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ میں گھر میں کام کرتے ہوئے واٹر پمپ سے کرنٹ لگنے سے ایک عورت چل بسی ۔

(جاری ہے)

کوثر بی بی جس کی عمر تقریباً چالیس سال ہے گزشتہ روز گھر میں صفائی کاکام کررہی تھی اسی دوران وہ واٹرپمپ کے نزدیک سے گزری تو واٹر پمپ شارٹ ہونے کی وجہ سے اس کو زبردست کرنٹ کا جھٹکا لگا جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں