قصور۔ سال 2020کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 17سے 19فروری تک چلائی جا رہی ہی,چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ قصور

پیر 17 فروری 2020 22:02

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ قصورڈاکٹرنذیراحمدنے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 17سے 19فروری تک چلائی جا رہی ہے جبکہ 20اور 21فروری 2020کو کسی وجہ سے پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے دو روز فالو اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر سے مجموعی طور پر6لاکھ 85ہزار 450بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1492ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںاور مہم کے دوران 3262انسدا دپولیو رضا کار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ ضلعی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیگی ۔ والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیںاور اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں