قصور،پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزر کی باڈی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزر کی باڈی تشکیل دیدی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری،عہدیداران کا ملازمین کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کا عزم۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزر کی باڈی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق دلاور حسین انصاری چیف پیٹرن، غلام صابر انصاری چیئرمین،ذیشان کنور سینئر وائس چیئرمین،عامر رضون وائس چیئرمین،چوہدری غلام حیدر صدر،محمد راشد نائب صدر،مس آسیہ منیرلیڈی نائب صدر،عرفان حیات جنرل سیکرٹری،بلا ل انور بھٹی چیف ایڈوائزر، اسد چوہدری چیف کوارڈینٹر، شبیر سندھو انفارمیشن سیکرٹری، یاسر علی لیگل سیکرٹری، اسد فاروق جوائنٹ سیکرٹری،مس عابدہ لیڈی جوائنٹ سیکرٹری،محمد یونس فنانس سیکرٹری جبکہ سلیمان بھٹہ کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

تمام عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ اس موقع پر عہدیداروں نے اس بات کا عزم و اعادہ کیا کہ وہ ملازمین کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کریں گی

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں