ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے زیر صدارت صفائی ستھرائی کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے افسران کا اجلاس

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق ضلع کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

بدھ 27 جنوری 2021 16:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت صفائی ستھرائی کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل قصور کے افسران کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری زبیر احمد ، چیف آفیسر تحصیل کونسل سید جرار احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کی حدود میں صفائی ستھرائی ،واٹر فلٹریشن پلانٹس ،ٹیوب ویلز ، ناجائز تجاوزات ، مشینری ، بجٹ ،سٹاف اور دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق قصور کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے بہترین لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔

(جاری ہے)

صفائی ستھرائی کا بہترین نظام رانج کیا جائے تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے ۔ گرین بیلٹس ، مین شاہراہوں ، پارکس کو پھولدار پودوں کیساتھ خوبصورت بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے آپ سب لوگ صدقہ جاریہ سمجھ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور شہریوں کا جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کریں ۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا اور کام نہ کرنیوالے افسران و ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں