قصور ،ٹر یفک کے حا د ثا ت میں دو افرا د جا ں بحق

بدھ 27 جنوری 2021 23:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) ٹر یفک کے تین مختلف حا د ثا ت میں ایک عو ر ت سمیت دو افرا د جا ں بحق جبکہ ایک عو ر ت سمیت تین افرا د ز خمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق جہا نگیر اپنی بیو ی را نی بی بی کے ہمرا ہ مو ٹر سا ئیکل پر مو کل نہر کنگن پو ر کے نز دیک جا رہا تھا کہ تیز ر فتا ر ی کے با عث گر گیا جس کے نتیجہ میں را نی بی بی مو قع پر جا ں بحق اور جہا نگیر ز خمی ہو گیا ، اشر ف اپنی وا لد ہ را نی بی بی کے ہمرا ہ مو ٹر سا ئیکل پر الہ آ با د رو ڈ گر ڈ اسٹیشن کنگن پو ر کے نز دیک جا رہا تھا کہ مخا لف سمت سے آ نے والی مو ٹر سا ئیکل سے ٹکر ہو جا نے کے نتیجہ میں ما ں بیٹا ز خمی ہو گئے جبکہ صدا قت اور ار سلا ن پی ایس او پمپ بھو نیکی مو ڑ صد ر پتو کی کے نز دیک گنے سے لو ڈ ٹر یکٹر ٹرا لے کو پنکچر لگوا رہے تھے کہ اچا نک ٹرا لہ جیک سے گر گیا جس کے نتیجہ میں صدا قت مو قع پر جا ں بحق ہو گیا اور ارسلا ن ز خمی ہو گیا ز خمیو ں کو طبی امدا د کے لیے ہسپتا ل پہنچا دیا گیا ہے پو لیس مصر و ف کار وا ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں