ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ڈی سی کمپلیکس کا دورہ ‘مختلف برانچوں میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا

جمعرات 28 جنوری 2021 15:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل کاڈی سی کمپلیکس کا دورہ ‘مختلف برانچوں میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جنرل شبیر حسین چیمہ کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کا تفصیلاً دورہ کیا اور تمام برانچوں میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر اسلحہ برانچ ، ڈائری برانچ ، جنرل برانچ ، کیئر ٹیکر برانچ ، کالونی برانچ ، ڈومیسائل برانچ ، اے ڈی سی آر آفس و عدالت ، اے سی آفس ، اے ڈی سی فنانس آفس ، ڈی ایم او آفس ، اے ڈی سی جی آفس ، محکمہ خوراک آفس ، ماحولیات ، وائلڈ لائف ، بلڈنگ ، ایس این اے آفس ، چائلڈ پروٹیکشن آفس ، پراسیکیوشن آفس اورڈی سی کمپلیکس میں موجود دیگر دفاتر ، پارکنگ ایریا اور لان وغیرہ کا دورہ کیااور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کمپلیکس کو خوبصورت بنانے کیلئے اس کے چاروں اطراف مزید پودے لگائے جائیں اور پارکنگ ایریا میں موجود ناکارہ گاڑیوں کو کامیاب بولی دہندگان کے حوالے کیا جائے اور وہاں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے تا کہ لوگوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں