عوام کی سہولت کے لیے ضلع میں مزید 4کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے‘ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل

منگل 11 مئی 2021 15:52

عوام کی سہولت کے لیے ضلع میں مزید 4کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے‘ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔اب تک تقریباً 26ہزار643افراد ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر ضلع بھر میں مزید 4 ویکسی نیشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ویکسی نیشن سینٹرز، رورل ہیلتھ سینٹر، چونیاں،کھڈیاں،پھول نگراور کارڈیک سینٹر چونیاں میں قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کے ضلع بھر میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔عوام الناس کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظام کیا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران ویکسی نیشن سینٹرز کے دورے کرکے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں