ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

رواں ماہ کے دوران ناجائز منافع خوروں کو 4لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے ‘26افراد کیخلاف مقدمات جبکہ 8افراد گرفتار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیطرف سے ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کیخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت کی جانیوالی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع قصور میں رواں ماہ کی17روز کے دوران 40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4لاکھ 89ہزار 500روپے کے جرمانے کئے جبکہ 26افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 8افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور روزانہ شہروں کے ساتھ گائوں کی سطح پر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کر کے ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کر دہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں