بند گو بھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

پیر 23 مئی 2022 12:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھرکے بند گو بھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے3مرتبہ پا نی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایاکہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کے لئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھادینی چاہئیے تاکہ فصل کااُگاؤمتاثرنہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگادینے چاہئیں تاکہ وقت‘ پانی‘ کھادوں‘ سپرے کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات ورہنمائی کے لئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیاجاسکتاہے۔\378

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں