سب نیشنل گورننس کے وفد کا قصور کا دورہ ‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی سے ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 23:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء)سب نیشنل گورننس کے وفد کا قصور کا دورہ ‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی سے انکے آفس میں ملاقات کی اورایس این جی کے باہمی اشتراک سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں Matt Clancy، مسٹر نوید عزیز ، مسٹر طفیل خان یوسفزائی اکنامسٹ ، مس عاملہ نجیب پروگرام آفیسر شامل تھے ۔ اس موقع پر مقرر کردہ ہداف کی تکمیل اور ٹیم ورک کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیا گیا ۔ بعدازاں وفد نے گنڈا سنگھ والا اور دیگر علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی بنیادی سہولیات ، صفائی ستھرائی کو چیک کیا ۔ وفد نے مصطفی آباد میں اینٹی گریٹڈریسورس ریکوری سینٹر فار سالٹ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں