خانیوال ، پرانی رنجش پرفائرنگ سے ایک شخص قتل ملزم فرارمقدمہ درج

اتوار 19 مئی 2019 15:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) نواحی علاقہ میں قتل کی واردات پرانی رنجش پرفائرنگ سے ایک شخص قتل ملزم فرارمقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر میاں چنوں کے نواحی علاقہ چک نمبر123/15L میں پرانی رنجش پر فائرنگ سے تجمل نامی شخص جاں بحق ۔پولیس تھانہ صدر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کررہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی مگر تجمل حسین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزما ن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق مققول تجمل حسین نی2017میں ظہور احمد کے بھائی نصرت ولد غلام حیدر کو قتل کیا تھا جس پر تجمل عرف ماہی کے خلاف 17-08-2019کو مقدمہ نمبر320/17زیر دفعہ 302/34/109ت پ تھانہ صدر میاں چنوں میں درج کیا گیا تھا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں