خانیوال ۔سندھ ایکسپریس کی 22اگست سے کیمپوٹرئزاڈریزرویشن شروع کرنے کیلئے نوٹفکیشن جاری

منگل 20 اگست 2019 15:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ریلوے ہیڈکوارٹرنے 10اگست کوملتان کراچی کے درمیان چلائی جانے والی سندھ ایکسپریس کی 22اگست سے کیمپوٹرئزاڈریزرویشن شروع کرنے کے لئے نوٹفکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ملتان سے روہڑی تک اوپن ریزرویشن ہورہی تھی جبکہ روہڑی سے آگے کیمپوٹرئزاڈاورای ٹکٹنگ کے ذریعے ریزرویشن کی جارہی تھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرکے مرکرزی آئی ٹی سسٹم میں ملتان اورروہڑی کے درمیان مختلف اسٹیشنوں کاکوٹہ فیڈ نہیں کیاگیاتھاجس کی وجہ سے ٹرین کی کیمپوٹرئزاڈریزرویشن نہیں ہوپارہی تھی گزشتہ روزکوٹہ فیڈکرکے 22اگست سے کیمپوٹرئزاڈ ریزرویشن شروع کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں