خانیوال، جج غلام مجتبیٰ بلوچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کو انکی کارکردگی پر ’’ دی بیسٹ جج ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

بدھ 20 نومبر 2019 19:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ماڈل سول اپیلٹ کورٹ خانیوال جج غلام مجتبیٰ بلوچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کو انکی کارکردگی پر ’’ دی بیسٹ جج ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیشن ڈویثرن خانیوال میں ماڈل سول اپیلٹ کورٹ کا اجراء 15-07-2019 کو ہوا ماڈل کورٹ کے جج غلام مجتبیٰ بلوچ ایڈیشنل سیشن جج خانیوال نے 15 جولائی 2019 سے 31 اکتوبر 2019 تک 589 مقدمات دیوانی کا فیصلہ کر کے پاکستان بھر میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی جس پرچیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ’’ دی بیسٹ جج ‘‘ کی اعزازی سند سے انہیں اپنے دست مبارک سے سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں نوازا ۔

ضلع بھر کے ججز اور سٹاف نے اس اعزاز پر ایڈیشنل سیشن جج غلام مجتبیٰ بلوچ کو مبارک باد پیش کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں