ضلع بھر میں 20 تا 31 اکتوبر تک سموگ کی روک تھام کیلئے تما م بھٹے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

خانیوال۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت انسداد سموگ ایکشن پلان بارے ضلعی عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو انسداد سموگ ایکشن پلان پر 100 فیصد عملدرآمدکے ا حکامات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 20 تا 31 اکتوبر 2018 سموگ کی روک تھام کیلئے تما م بھٹے بند رہیں گے، صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی، سموگ سے آگاہی کے لئے لوگوں میں بھر پور مہم شروع کی جائے، محکمہ صحت سموگ کے دنوں میں شہریوں میں ماسک تقسیم کرے اور محکمہ جنگلات شجر کاری میں تیزی لائے ،اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ ماحولیات ، پولیس ، انفارمیشن ، ضلع کونسل میونسپل کمیٹیز ، جنگلات ، انڈسٹریز ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ یکم اکتوبر سے 31 ۔

(جاری ہے)

دسمبر تک ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات ، ٹائرز اور کوڑا کرکٹ جلانے پر مکمل پابندی ہے او ر اس سلسلہ میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے جائیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں