ہائیکورٹ پیشی پر جاتے ہوئے پولیس وین کوحادثہ،ایس ایچ او ،اے ایس آئی جاں بحق، ڈرائیور زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:27

خانیوال۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) تھانہ حویلی کورنگا میں تعینات ایس ایچ او عطاء اللہ اور اے ایس آئی جاوید ارشاد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ڈرائیور نور زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پیشی پر جاتے ہوئے گاڑی کو جڑانوالہ کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد گاڑی کو آگ لگی، ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپاتل منتقل کردیا ہے، مقامی پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں