کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے خانیوال میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر 18اعتراضات نمٹا دیئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے خانیوال میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر کے روبرو ضلع خانیوال کے نئے بلدیاتی حلقہ جات کے 18 اعتراضات پیش ہوئے جو کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے سماعت کے بعد نمٹا دیئے جس کے مطابق تحصیل کبیر والہ کی میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی عبدالحکیم کے 04 اعتراضات مسترد، تحصیل میاں چنوں کی میونسپل کمیٹی کی ایک ہی نوعیت کے 07 اعتراضات منظور، ٹاؤن کمیٹی تلمبہ کے 02 اعتراضات مسترد، تحصیل خانیوال کی میونسپل کمیٹی کے 02 اعتراضات منظور اور ایک مسترد جبکہ ٹاؤن کمیٹی مخدوم پور کا ایک اعتراض منظور اور ایک مسترد کر دیا گیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں