خانیوال۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں پانچ روزہ خصوصی انسداد ہپاٹائٹس مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:40

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں پانچ روزہ خصوصی انسداد ہپاٹائٹس مہم کا آغاز کردیا گیا ۔صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیز ی نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر تنویر یزداں او رایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو اس موقع پر بتایا گیا کہ خصوصی مہم کے دوران مریضوں کے مفت ٹیسٹس کیساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دی جائیں گی ۔صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہم کا مقصد ضلع میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد کا تعین کرنا ہے تاکہ ان کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہو ںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ضلع خانیوال کے سرکاری ہسپتال ان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں