امیر مولانا عبدالوہاب کو جہان فانی سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا

منگل 19 نومبر 2019 00:08

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کو جہان فانی سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا وہ18نومبر2018ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔پاکستان کی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب جنوری1923ء کو ضلع کرنال میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد وہ جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے گائوں 331ای بی میںآباد ہوئے،لاہور میں اسلامیہ کالج سے گریجویشن کی اور تحصیلدار کی ملازمت اختیار کی بعد ازاں ملازمت چھوڑ کر تبلیغ اسلام کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالوہاب75برس تک تبلیغی جماعت سے وابستہ رہے واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ہر سال اکتوبر کے مہینے میں لاہور کے قریب رائے ونڈ میںمنعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں ۔مولانا عبدالوہاب کی ساری زندگی اشاعت اسلام میں گزری آپ کی تبلیغ سے ہزاروںافراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔مولانا عبدالوہاب نے 18نومبر2018ء کو 96برس کی عمر میںرائے ونڈ میں داعی اجل کو لبیک کہا ان کے جنازے میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی ان کا جنازہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں