عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چاند رات اور عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا،ڈی پی اوخانیوال

جمعرات 30 جولائی 2020 18:18

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کی ہدایت پرعوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چاند رات اور عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے اس پلان کے تحت 512مقامات جن میں 461مساجد‘51امام بارگاہ پرپولیس افسران اورجوانوں کی بائی نیم ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں‘عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی۔

ضلع بھر میں عید کے اجتماعات کے دوران ایلیٹ فورس کے دستے گشت کنا ں ہونگے اور کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔سکیورٹی پلان کے مطابق چاند رات پر مجموعی طور پرایس آئی‘اے ایس آئی‘کنسٹیبل‘ہیڈ کنسیبل سمیت159پولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اورعیدالاضحی کے روز عید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیی07ایس ڈی پی اوز‘12انسپکٹر‘31ایس آئی‘66اے ایس آئی‘51ہیڈکنسٹیبل‘595کنسٹیبل سمیت 762پولیس افسران وملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ 230پی کیوآر بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے اسی طرح حساس مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 230میٹل ڈیکٹرسمیت12واک تھروگیٹس اور15سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اس کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر افسران حساس مقامات کے وزٹس کے ساتھ ساتھ اپنی نگرانی میں عید سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں عیدالاضحی پرسکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا لہذامہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شہری قانون کی پاسداری کریں او رحکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ایس اوپیز پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی اومحمدعلی وسیم کے احکامات پر ضلع بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ اشتہاریوں مجرمان کی نقل وحرکت کی نگرانی کے ساتھ منشیات وشراب فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کو جاری رکھا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ڈی ایس پیز او رایس ایچ اوز عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران آخری نمازی کی موجودگی تک سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے اورپویس افسران وملازمین کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوردوران ڈیوٹی ماسک‘گلوزاور سنیٹائزر کا استعمال کریں۔ڈی پی او نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہری جوق درجوق قبرستانوں کارخ کرتے ہیں جس کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں