خانیوال، منشیات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 4 اگست 2020 18:28

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیے جانے کے ساتھ ساتھ منشیات کے جڑ سے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈرگ ایڈکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ،ڈرگ انسپکٹرز ،فارماسسٹس سمیت محکمہ صحت پولیس ایکسائز و دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت وایکسائز ، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے جڑ سے خاتمہ کے لئے متحرک ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد معاشرہ کے ناسور ہیں جو ملکی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے منشیات کے مکروہ دھندہ پر فوری قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز منشیات کے خاتمہ کے لیے سرویلینس بارے موثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس منشیات فروشوں سمیت نشے کے عادی افراد کو بھی گرفتار کریں جب کہ محکمہ صحت و سماجی بہبود نشئیوں کے علاج بارے بھی بندوبست کریں اس بارے متعلقہ محکمہ جات کی آئندہ اجلاس میں پندرہ روزہ کارکردگی چیک کی جائے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں