ام المومنین حضرت خدیجة الکبر یٰ کا یوم وصال کل جمعہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا

جمعرات 22 اپریل 2021 22:53

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) ام المومنین حضرت خدیجة الکبر یٰ کا یوم وصال 23اپریل جمعة المبارک بمطابق 10رمضان المبارک کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام وخطیب حضرات ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جن سے ممتاز علماء کرام و ذاکرین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

حضرت حضرت خدیجة الکبر یٰ حضور سرور کائنات ؐ کی دیگر ازواج مطہرات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔سب سے پہلے نبی کریمؐ نے جس خاتون سے نکاح فرمایا وہ سیدہ حضرت خدیجة الکبر یٰ تھیں۔ نکاح کے وقت آپ ؐکی عمر مبارک 25برس تھی جبکہ ام المومنین حضرت حضرت خدیجة الکبر یٰ کی عمر40برس تھی۔ حضور ؑ کی رفاقت میں25برس گزارنے کے بعد ام المومینن حضرت خدیجہ الکبریٰ 10رمضان المبارک کو65برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔حضورؐنے خود قبر میں اتر کرآپ ؓ کو دفن کیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں