ڈہرکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل علی ناصر شاہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی

منگل 8 جون 2021 23:26

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈہرکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل علی ناصر شاہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں موضع گدارہ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقے موضع گدارہ کا رہائشی علی ناصر شاہ جو ریلوے پولیس میں بطور کانسٹیبل گزشتہ 4 سال سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا، شہید کانسٹیبل سر سید ایکسپریس 36 ڈاؤن میں ڈیوٹی پر معمور تھا، علی ناصر کل 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور ہنس مکھ نوجوان تھا ان کے والد محترم پیر ناصر شاہ معروف ماہر تعلیم ہیںعلی ناصر کی اگست میں شادی ہونا تھی اور گھر والے ان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے، نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد شاملِ تھی ، جنازہ میں آنے والی ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم کو موضع گدارہ میں انکے آبائی قبرستان میں ُسپردخاک کردیا گیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں